8 دسمبر، 2024، 8:32 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85684099
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان : ہم شام کی وحدت، اقتداراعلی اورارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں

 اسلام آباد – ارنا – پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم شام کی وحدت، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں

 ارنا کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اتوار کی رات شام کے حالات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد نے ہمیشہ شام کی وحدت ، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حمایت کی ہے اور اس کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں پاکستانی شہری محفوظ ہیں اور انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اس بیان کے مطابق دمشق ایئر پورٹ بند ہے ۔ پاکستانی  سفارت خانہ زیارت کے لئے شام جانے والے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور ایئرپورٹ کھلتے ہی ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اساحق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .